Monday, November 16, 2020

موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق اہم فیصلہ جلد متوقع

 

ین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس پیر کو ہوگی، کانفرنس میں موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے قبل دینے سمیت تعلیمی اداروں کو کورونا کے پیش نظر مکمل بند کرنے کی بجائے سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعہ بند کرنے پر بھی غور ہوگا۔



ملک بھر کے وزرائے تعلیم کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔ کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ کانفرنس میں موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے قبل دینے پر مشاورت ہوگی۔

تعلیمی سال اپریل کی بجائے یکم اگست سے شروع کرنے کا معاملہ بھی زیرغور ہوگا۔ اس سے قبل 5 نومبر کو بین الصوبائی وزرا کانفرنس میں سکول کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔  واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر شدید ہونے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے سینما، تھیٹر اور درباروں کو فوری بند کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ تعلیمی اداروں میں قبل از وقت موسم سرما کی تعطیلات،عوامی اجتماعات پر پابندی اور مارکیٹیں جلد بند کرنے پر بھی غور جاری ہے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر کی صدارت میں ہوا، جس میں ملک اور خاص طور پر تعلیمی اداروں سے حاصل ہونے والے کووڈ 19 کے کیسز سے متعلق اعداد وشمار کا جائرہ لیا گیا، اجلاس کے شرکاء کو کورونا ایس او پیز پر بریفنگ دی گئی۔

Friday, January 15, 2016

وٹس ایپ بمقابلہ ٹیلی گرام


فیس بک کی ملکیت میں آتے ہی کچھ گھنٹوں کے لیے وٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے نے کافی لوگوں کو شبہات میں مبتلا کر دیا۔ وٹس ایپ نئے فیچرز کے ساتھ تو سامنے آگیا لیکن اس دوران لوگوں نے اس کا متبادل دیکھنا شروع کر دیا، کیونکہ سکیوریٹی خدشات کی بِنا پر فیس بک پہلے ہی کافی بدنام رہی ہے۔ ’’ٹیلی گرام‘‘ ایپلی کیشن کو وٹس ایپ کا بہتر متبادل قرار دیا گیا ہے۔

ٹیلی گرام کی پہلی خاص بات تو یہ ہے کہ یہ اوپن سورس کے تحت مفت دستیاب ہے۔ اس کا اوپن سورس ہونا سکیوریٹی کے تمام خدشات کو ختم کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ انتہائی سادہ اور برق رفتار ہونا اس کی دوسری خوبی ہے۔ گروپ چیٹ کے معاملے میں بیک وقت 200 لوگوں کا گروپ بنا کر چیٹ کی جا سکتی ہے۔ ایک جی بی تک کی وڈیو، لاتعداد تصاویر اور میڈیا فائلز وغیرہ اس کی مدد سے بھیجی اور موصول کی جا سکتی ہیں۔

“سکیوریٹی کے معاملے میں حساس لوگوں کے لیے انکرپٹڈ سیکرٹ چیٹ کا آپشن بھی موجود ہے۔”

ٹیلی گرام ایپلی کیشن اکتوبر 2013 میں منظر عام پر آئی۔ وٹس ایپ کی مقبولیت کی وجہ سے اسے اپنی جگہ بنانے میں کافی تگ و دو کرنی پڑی جو تاحال جاری ہے۔ کیونکہ وٹس ایپ کا مقابلہ کوئی آسان بات نہیں۔

ان سب باتوں کے باوجود آئیے دونوں ایپلی کیشنز کا موازنہ کر کے دیکھتے ہیں۔
وٹس ایپ پہلے سال مفت جب کہ اگلے سال سے ایک ڈالر سالانہ فیس کا مطالبہ کرتی ہے جبکہ ٹیلی گرام بالکل مفت ہے۔
ٹیلی گرام صارفین کے لیے تیز ترین میسجنگ کا سسٹم لائی ہے، تاحال اس کا میسجنگ سسٹم سب سے تیز ثابت ہوا ہے۔
ٹیلی گرام میں پیغامات کی مکمل سکیوریٹی کے لیے انکرپٹڈ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔ حتیٰ آپ ایسے میسج بھی بھیج سکتے ہیں جو آگے فارورڈ نہیں کیے جا سکتے۔ ایسا کوئی فیچر وٹس ایپ میں موجود نہیں۔
ٹیلی گرام کے ذریعے پیغامات پر ٹائم سیٹ کیا جا سکتا ہے اور مقررہ ٹائم کے بعد وہ پیغام موصول کرنے والے کے ان باکس سے خود بخو دڈیلیٹ ہو جاتا ہے۔
ٹیلی گرام اوپن سورس کے تحت دستیاب ہے اور ڈیویلپرز کے لیے API فراہم کرتی ہے تاکہ یہ ایپلی کیشن دیگر پلیٹ فارمز کے لیے بھی بنائی جا سکے۔
وٹس ایپ میں 50 لوگوں سے جبکہ ٹیلی گرام میں بیک وقت 200 لوگوں سے گروپ چیٹ کی جا سکتی ہے۔
ایک جی بی سائز تک کی فائلز شیئر کرنے کی سہولت ٹیلی گرام میں موجود ہے۔



ٹیلی گرام ڈیسک ٹاپ ورژن
ٹیلی گرام اینڈروئیڈ، آئی او ایس، ونڈوز فونز کے علاوہ ونڈوز پی سی اور لینکس کے لیے بھی دستیاب ہے۔ ونڈوز پر اسے استعمال کرنے کے لیے اس کا ڈیسک ٹاپ ورژن بھی اس کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اسے استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ٹیلی گرام فون پر انسٹال کر کے اکاؤنٹ بنایا جائے۔


مزید معلومات کے لیے و ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ویب سائٹ ملاحظہ کریں:

https://telegram.org/apps