Saturday, January 21, 2012

میرا نے چڑیا گھر سے ہرن کے دو بچے گود لے لئے


لاہور ۔فلم سٹار میرا نے لاہور کے چڑیا گھر سے ہرن کے دو بچے گود لے لئے ہیں وہ ایک سال تک ان بچو ں کی کفالت کریں گی۔ میرا نے فی بچہ ایک لاکھ آٹھ ہزار روپے سالانہ کے حساب سے چڑیا گھر انتظامیہ کو جمع کرا دیئے ہیں۔ میرا کا کہنا ہے کہ وہ ہرن کے دو بچے گود لینے کے بعد پانچ انسانی بچے بھی گود لینے کا اراد ہ رکھتی ہیں ۔ واضح رہے اس سے قبل بھی ریما نے دو ہرن کے بچے گود لئے تھے مگر وہ زیادہ دیر تک ان بچوں کی کفالت نہ کر سکیں۔

No comments:

Post a Comment